1
Saturday 16 May 2020 13:16
فلسطینی یوم النکبہ

امریکہ ایسی اپارتھائیڈ ریاست کا وفادار ہے جسکا وجود ہی نسل پرستی اور ناجائز قبضے پر قائم ہے، ایران

امریکہ ایسی اپارتھائیڈ ریاست کا وفادار ہے جسکا وجود ہی نسل پرستی اور ناجائز قبضے پر قائم ہے، ایران
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے قبضے میں موجود فلسطینی دارالحکومت "قدس" شریف کے اندر امریکی سفارتخانے کے منتقل ہونے کی دوسری سالگرہ کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو کے متعدد بیانات کا جواب دیتے ہوئے جاری ہونے والے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حقیقت کے عین مطابق یہ کہ امریکہ ایک ایسی اپارتھائیڈ ریاست کے ساتھ اپنی وفاداریاں نبھا رہا ہے جس کا وجود ہی نسل پرستی، غیرقانونی قبضے، ٹارگٹ کلنگ اور جارحیت جیسے بےشمار جرائم پر قائم ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ایک ایسی (مجرمانہ) شراکتداری کو قابل احترام جانتا ہے جو فلسطین کے خلاف قتل و غارت، تباہی و بربادی اور اسی جیسے دوسرے جرائم پر قائم ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ (امریکہ و اسرائیل کے) اس اتحاد نے دنیا کو انتہائی ناامن کر کے رکھ دیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے اپنے متعدد ٹوئٹس کے اندر مقبوضہ قدس شریف میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کی دوسری سالگرہ کے حوالے سے لکھا تھا کہ ہم اپنے اتحاد کے ساتھ وفادار ہیں اور اسی طرح پرامن اور زیادہ کامیاب مستقبل کے بنانے میں بھی پرعزم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 863007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش