0
Wednesday 20 Jul 2011 23:50

کرم ایجنسی،سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ، 4 اہلکار زخمی، 9 شدت پسند ہلاک

کرم ایجنسی،سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ، 4 اہلکار زخمی، 9 شدت پسند ہلاک
کرم ایجنسی:اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے علاقہ زئی مشت میں شدت پسندوں کے حملے میں ایک فوجی آفیسر سمیت چار اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ فورسز کی جوابی کارورائی میں نو شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ کرم ایجنسی کے علاقہ زئی مشت میں شدت پسندوں کے حملے میں ایک فوجی افسر سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں نو شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح کرم ایجنسی کے علاقے زئی مشت میں شدت پسندوں نے فورسز پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے جس ایک میجر سمیت چار اہلکار زخمی ہو گئے۔ اس دوران فورسز نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 9 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ دوسری جانب متعدد علاقوں میں فورسز کی فضائی اور زمینی کارروائی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 86302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش