0
Thursday 21 Jul 2011 00:08

امریکی سفارت خانے نے اپنے اہلکاروں کو پشاور میں داخل ہونے سے روکنے پر تحفظات کا اظہار

امریکی سفارت خانے نے اپنے اہلکاروں کو پشاور میں داخل ہونے سے روکنے پر تحفظات کا اظہار
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پشاور ميں امريکيوں کو روکے جانے کا واقعہ سفارت خانے کے علم ميں ہے۔ انھوں نے کہا کہ سفارت خانے کو امریکی اہلکاروں کی گاڑیاں روکے جانے پر تحفظات ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ واقعہ کے مخلتف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں، تفصيلات سامنے آنے پر ميڈيا کوبيان جاری کريں گے۔
دریں اثناء امریکی سفیر کیمرون منٹر نے اسلام آباد کے منسٹر انکیلو میں، وفاقی وزیر نجکاری غوث بخش مہر سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں، امریکی سفارت خانے کے پولیٹکل افیئرز سیکشن کے حکام بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی سفارتخانے کے کچھ اہلکاروں کو پشاور جانے سے روک دیا گیا تھا جس کی وجہ وزارت خارجہ سے بغیر اجازت جانا بتائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 86304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش