QR CodeQR Code

پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کو اتوار کی عبادت کی اجازت دیدی

16 May 2020 16:35

کابینہ کمیٹی نے چرچوں میں مسیحی برادری کو اتوار کے روز عبادات کرنے کی اجازت دے دی یے۔ کابینہ کمیٹی کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ایس او پیز کے تحت مسیحی برادری چرچوں میں عبادت کر سکے گی۔ سنڈے چرچ سروس کے دوران مروجہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کو چرچوں میں اتوار کی عبادات کی اجازت دے دی۔ پنجاب حکومت کی کابینہ کمیٹی کا لاہور میں اجلاس ہوا۔ کابینہ کمیٹی نے چرچوں میں مسیحی برادری کو اتوار کے روز عبادات کرنے کی اجازت دے دی یے۔ کابینہ کمیٹی کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ایس او پیز کے تحت مسیحی برادری چرچوں میں عبادت کر سکے گی۔ سنڈے چرچ سروس کے دوران مروجہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ جس میں سوشل ڈسٹینس کا خصوصی خیال رکھا جائے گا جبکہ روزانہ کی بنیاد پر چرچ کو ڈس انفکیٹ کیا جائے گا اور سروس کے تمام شرکاء ماسک اور سینی ٹائیزر کا استعمال یقینی بنائیں گے۔ کمیٹی کی جانب سے یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ فی الحال بچے اور معمر افراد سروس میں شریک نہیں ہوں گے۔ 


خبر کا کوڈ: 863051

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863051/پنجاب-حکومت-نے-مسیحی-برادری-کو-اتوار-کی-عبادت-اجازت-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org