QR CodeQR Code

سعودی سیز فائر، گزشتہ ہفتے کے دوران یمن پر 285 ہوائی و 10 زمینی حملے

16 May 2020 16:53

عرب نیوز چینل المسیرہ کیمطابق جارح سعودی فوجی اتحاد کیجانب سے زیادہ تر یمنی صوبوں الجوف، مأرب، البیضاء، ضالع، تعز اور صعدہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ جنرل یحیی سریع نے خبرنگاروں کو بتایا کہ سعودی سیز فائر کے اعلان کے روز 9 اپریل 2020ء کیبعد سے بیگناہ یمنی عوام پر تاحال 1068 ہوائی اور 86 سے زائد زمینی حملے کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران جارح سعودی فوجی اتحاد کی طرف سے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سیز فائر کے اعلان کے باوجود نہتے یمنی شہریوں کے خلاف جاری سعودی حملوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ جارح سعودی۔امریکی اتحاد نے گزشتہ ہفتے یمن پر 285 ہوائی حملے کئے ہیں جن میں متعدد بیگناہ یمنی شہری شہید و زخمی ہو گئے ہیں۔ جنرل یحیی سریع نے کہا کہ یمن کے خلاف جارح سعودی فوجی اتحاد نے 10 سے زائد وسیع زمینی حملے بھی کئے ہیں۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے زیادہ تر یمن کے صوبوں الجوف، مأرب، البیضاء، ضالع، تعز اور صعدہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ جنرل یحیی سریع نے خبرنگاروں کو بتایا کہ سعودی سیز فائر کے اعلان کے روز 9 اپریل 2020ء کے بعد سے بیگناہ یمنی عوام پر تاحال 1068 ہوائی اور 86 سے زائد زمینی حملے کئے گئے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 863057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863057/سعودی-سیز-فائر-گزشتہ-ہفتے-کے-دوران-یمن-پر-285-ہوائی-10-زمینی-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org