QR CodeQR Code

مغربی کنارے کا اسرائیل کیساتھ الحاق

تل ابیب غیر قانونی اقدامات بند کر دے، عالمی برادری صیہونی رژیم کی ماڈرن تخریبکاری کو روکے، ابراہیم کالین

16 May 2020 17:19

ترکی کے صدارتی ترجمان نے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک بیان میں لکھا ہے کہ قبضے اور دوسرے ممالک کی سرزمینوں کو اپنے ملک میں شامل کرنیکی اسرائیلی سیاست درحقیقت دوسرے ممالک کو لڑائی کی باقاعدہ دعوت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے ترجمان ابراہیم کالین نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں لکھا ہے کہ قبضے اور دوسرے ممالک کی سرزمینوں کو اپنے ملک میں شامل کرنے کی اسرائیلی سیاست درحقیقت دوسرے ممالک کو لڑائی کی باقاعدہ دعوت ہے۔ ترکی کے صدارتی ترجمان نے لکھا کہ فلسطینیوں کے حق کی اس جنگ میں ترکی سمیت دنیا بھر کے عدالت طلب فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ ابراہیم کالین نے غاصب صیہونی رژیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطین میں جاری اپنے غیرقانونی اقدامات کو فورا روک دے۔ انہوں نے اس حوالے سے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی ماڈرن تخریبکاری کو روکے۔


خبر کا کوڈ: 863062

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863062/تل-ابیب-غیر-قانونی-اقدامات-بند-کر-دے-عالمی-برادری-صیہونی-رژیم-کی-ماڈرن-تخریبکاری-کو-روکے-ابراہیم-کالین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org