0
Saturday 16 May 2020 21:53

حکمران ”لڑاﺅ اور حکومت کرو “ کے بعد ”ڈراﺅ اور حکومت کرو“ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، مجاہد چنا

حکمران ”لڑاﺅ اور حکومت کرو “ کے بعد ”ڈراﺅ اور حکومت کرو“ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، مجاہد چنا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کہا ہے کہ حکمران ”لڑاﺅ اور حکومت کرو“ کے بعد اب ”ڈراﺅ اور حکومت کرو“ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، خاندانی موروثی جماعتوں نے قوم کو آٹا، چینی، گندم چور اور قومی دولت کی لوٹ مار کرنے والی قیادت دی، جمہوریت، احتساب اور انصاف کا نعرہ لگانے والے سب سے پہلے ان چیزوں کو اپنی پارٹیوں کے اندر نافذ کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی سندھ کے میڈیا سیل کراچی میں افطار ڈنر کی نشست سے خطاب کے دوران کیا۔ مجاہد چنا نے کہا کہ لاک ڈاﺅن کی آڑ میں سندھ حکومت کی جانب سے مساجد کو تالے، تراویح، ختم قرآن و دیگر اجتماعات کو محدود کرنا دین بیزار پالیسی اور بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

مجاہد چنا نے کہا کہ کورونا وبا کو خفیہ ایجنڈے اور عالمی امدادی پیکج کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، ہر مریض کو کورونا کا مریض ظاہر کرنا تشویش ناک ہے، جس کی وجہ سے قوم کے اندر شکوک و شبہات بڑھتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا مذہبی اجتماعات پر پابندی کے حوالے سے دہرا معیار ان کا مکروہ چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے، لوگوں کو رمضان المبارک کے مہینہ میں مساجد میں نماز جمعہ سے محروم اور تراویح کی روح کو قبض کرنے والے ایس او پیز عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا، کرپشن سمیت تمام مسائل کا حل توبہ و استغفار اور رجوع الی اللہ میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 863063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش