0
Saturday 16 May 2020 18:05

اسرائیل کے ناجائز وجود کو کبھی کوئی غیرت مند انسان قبول نہیں کریگا، اے ایس او

اسرائیل کے ناجائز وجود کو کبھی کوئی غیرت مند انسان قبول نہیں کریگا، اے ایس او
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محسن علی اصغری نے 16 مئی یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل کے موقع پر کہا ہے کہ سن 1948ء میں فلسطین کی صدیوں پر مبنی تاریخی جیوگرافک حیثیت کو ختم کرکے ایک غاصب ریاست اسرائیل کے نام سے وجود میں لائی گئی، جس میں عالمی استکباری قوتوں امریکا اور برطانیہ کا اہم کردار ہے، اسرائیل کا ناپاک وجود عالم انسانیت کیلئے خطرہ ہے، اسرائیل کے ناپاک وجود کو تسلیم کروانے کیلئے امریکا نے دنیا پر سنگین انسان سوز کارروائیاں اور سازشیں انجام دی ہیں، جس کے باوجود بہت سے ممالک نے اسرائیل کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، اسرائیل کے وجود کو کبھی کوئی غیرت مند انسان قبول نہیں کرے گا، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے واضح طور پر کہا کہ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے، ہم فلسطین کی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گی۔ اپنے بیان میں محسن اصغری نے کہا کہ اسرائیل کے بعد مشرق وسطیٰ کے ذریعے اس خطے میں امریکا کی کارروائیاں واضح کرتی ہیں کہ اسرائیل کوئی ریاست نہیں بلکہ امریکی فوجی کیمپ ہے، جس کے ذریعے وہ اس خطے کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے، مگر اس اسرائیل نامی فوجی کیمپ کے خلاف فلسطین سمیت خطے میں موجود مزاحمتی تحریکیں اسرائیل کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

محسن علی اصغری نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ گریٹر اسرائیل کے منصوبے کی کڑی ہے، امریکا ڈیل آف سنچری کی آڑ میں فلسطین کے وجود کو مٹانا چاہتا ہے، امریکا اور عالمی قوتوں کا یہ اقدام زمینی حقائق سے متصادم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے عماد مغینہ کو شہید کرکے شام میں عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کی راہ ہموار کی، قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کا مقصد "صدی کی ڈیل” کے امریکی منصوبے کو فعال رکھنے کیلئے مضبوط رکاوٹ کو راستے سے ہٹانا تھا، لیکن امت مسلمہ کے خلاف استعماری قوتوں کی عسکری منصوبہ بندی چاہے کتنی ہی منظم کیوں نہ ہو، مقاومتی بلاک کو کمزور نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مسلم کُش پالیسیوں کی راہ کی سب سے بڑی رکاوٹ قاسم سلیمانی تھے، امریکا جس "صدی کی ڈیل” کے خواب دیکھ رہا ہے، وہ مزاحمتی تحریکیں کبھی پوری ہونے نہیں دیں گی۔
خبر کا کوڈ : 863067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش