0
Saturday 16 May 2020 20:31

یوم مردہ باد امریکہ کے موقعہ پر امریکہ اور اسکے حواریوں کیخلاف بھرپور نفرت اور بیزاری کا اظہار کریں، مولانا شبیر

یوم مردہ باد امریکہ کے موقعہ پر امریکہ اور اسکے حواریوں کیخلاف بھرپور نفرت اور بیزاری کا اظہار کریں، مولانا شبیر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے یوم مردہ باد امریکہ کے موقعہ پر شیطان بزرگ امریکہ کو کرہ ارض پر سب سے بڑا دہشتگرد قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے دنیا کا امن و سکون چھین کر دہشتگردی کو پروان چڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ داعش جیسے بدنام زمانہ دہشتگرد ٹولے کا موجد ہے، جنہوں نے اپنے مفاد کے خاطر دنیا بھر میں امن و امان کو تہس نہس کیا ہے۔ مولانا شبیر نے کہا حقوق انسانی کا اس نام نہاد دعویدار نے مشرق وسطیٰ میں کھلے عام انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کا  مقام ہے کہ نام نہاد اقوم متحدہ دنیا کے اس بڑے دہشتگرد امریکہ کے کرتوت پر چپ سادھ لئے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم مردہ باد امریکہ یوم مظلومین جہاں ہے اس دن امریکہ اور اس کے حواریوں کے خلاف اپنی نفرت و بیزاری کا کھلم کھلا اظہار کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں اگرچہ امریکہ کے خلاف احتجاجی ریلیاں نہیں نکالی جاسکتی ہیں تاہم امت مسلمہ کے فرد فرد کا فریضہ ہے کہ سوشل میڈیا پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے امریکہ کے خلاف بھرپور  نفرت اور بیزاری کا اظہار کریں۔ انہوں نے کہا کہ رہبر کبیر نے یوم مردہ باد امریکہ کے ذریعے امت مسلمہ کے ضمیر کو جگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فریضہ ہے کہ رہبر عظیم الشان کے اس پروگرام کی بھرپور تائید کرکے امریکہ کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسلام و مسلمانوں کی کامیابی و آزادی کا  راہیں ہموار کریں۔
خبر کا کوڈ : 863068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش