QR CodeQR Code

بھارتی عزائم خطے کی سلامتی اور امن کیلئے خطرہ ہیں، پاکستان

16 May 2020 18:16

ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے جائز حق خود ارادی کو دہشتگردی سے جوڑنے میں ہمیشہ ناکام رہے گا، عالمی برادری بھارتی عزائم کا نوٹس لے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی عزائم خطے کی سلامتی اور امن کے لئے خطرہ ہیں عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان مخالف بیانات اور دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے جائز حق خود ارادی کو دہشتگردی سے جوڑنے میں ہمیشہ ناکام رہے گا، بھارتی عزائم خطے کی سلامتی اور امن کے لئے خطرہ ہیں، عالمی برادری بھارتی عزائم کا نوٹس لے۔


خبر کا کوڈ: 863070

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863070/بھارتی-عزائم-خطے-کی-سلامتی-اور-امن-کیلئے-خطرہ-ہیں-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org