0
Saturday 16 May 2020 21:07

کراچی، 250 سے زائد گرفتار عزادار عدالت سے باعزت بری، تمام کیسز ختم

کراچی، 250 سے زائد گرفتار عزادار عدالت سے باعزت بری، تمام کیسز ختم
اسلام ٹائمز۔ یوم شہادت امام علی (ع) کے مرکزی جلوس سے واپسی پر سندھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے 250 سے زائد عزادار سٹی کورٹ کراچی سے باعزت بری ہوگئے۔ عدالت نے تمام کیسز ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ شیعہ تنظیموں کی کوششوں سے تمام گرفتار عزادار رہا ہوکر اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مرکزی جلوس یوم علی (ع) کے اختتام پر راستے سے سندھ حکومت کی ایماء پر گرفتار ہونے والے تمام عزادار آج عدالت میں پیش کئے گئے، جنہیں غیر انسانی طریقے سے رسیوں میں باندھ کر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ پولیس حکام نے اسکاوٹس رضاکاروں کی وردی کی حرمت کا بھی خیال نہ رکھا۔

سماعت کے دوران جج صاحبان نے پولیس کی جانب سے بنائے گئے چالان کو خارج کرکے تمام کیسز ختم کردیئے اور تمام عزاداروں کو باعزت بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔ اس موقع پر جعفریہ الائنس کے رہنما سید شبر رضا، ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ صادق جعفری، علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن، شیعہ علماء کونسل کے علامہ کامران حیدر عابدی، تنظیم عزاداری کے شمس الحسن شمسی سمیت دیگر شیعہ رہنماؤں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں عزادار بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 863098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش