QR CodeQR Code

اصغریہ تحریک کے تحت 16 تا 22 مئی ہفتہ یکجہتی مستعضفین فلسطین کا آغاز

16 May 2020 21:59

سندھ کے مختلف علاقوں میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے منظم مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے 16 مئی تا 22 مئی بمطابق 22 رمضان تا 28 رمضان المبارک ہفتہ یکجہتی مستعضفین فلسطین کا آغاز کر دیا گیا ہے، سندھ کے مختلف علاقوں میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے منظم مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے عوامی اجتماعات پر پابندی کے پیش نظر اراکین اپنے اپنے گھروں میں بچوں کے ذریعے بیت المقدس، فلسطین کی آزادی، مظلومین فلسطین سے اظہار یکجہتی اور استکبار امریکا و اسرائیل کے خلاف اعلان بیزاری کرتے ہوئے اپنے سروں پر پٹیاں باندھ کے احتجاج کر رہے ہیں۔ اصغریہ تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری شہزاد رضا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اصغریہ تحریک کی جانب سے ہر سال 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکا منایا جاتا ہے، رواں سال 16 مئی اور جمعتہ الوداع ایک ہی ہفتہ میں ہونے کی وجہ سے اصغریہ تحریک کی جانب سے ہفتہ یکجہتی مستعضفین فلسطین منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

شہزاد رضا نے کہا کہ ہفتہ یکجہتی مستعضفین فلسطین کے متعلق تحریک کے مرکز کی جانب سے اہم پروگرامات یونٹس، اضلاع اور ڈویژن سطح پر دیئے گئے ہیں، جس کے ذریعے مظلومین فلسطین کی حمایت اور مسئلہ فلسطین کو سمجھنے اور عوامی سطح پہ بیداری ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر منظم تحریک کا آغاز کر دیا گیا ہے، فلسطین بیت المقدس کے متعلق عالمی قیادت رہبر کبیر حضرت امام خمینیؒ، رہبر معظم سید علی خامنہ ای، آیت اللہ علی حسینی سیستانی، آیت اللہ زکزکی، مرد مجاہد سید حسن نصراللہ، شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ سمیت دیگر قائدین کے اقوال شئیر کئے جا رہے ہین، جبکہ ہفتہ کے دروان مسئلہ فلسطین پر مقامی طور پر علمی لیکچرز و پروگرامات کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 863103

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863103/اصغریہ-تحریک-کے-تحت-16-22-مئی-ہفتہ-یکجہتی-مستعضفین-فلسطین-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org