0
Saturday 16 May 2020 22:34

خیبر پختونخوا میں کرونا سے ایک ہی دن میں 14 اموات

خیبر پختونخوا میں کرونا سے ایک ہی دن میں 14 اموات
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس کے باعث ایک ہی دن میں مزید 14 اموات ہوئی ہیں، جس کے بعد انتقال کر جانے والے مریضوں کی تعداد 305 تک پہنچ گئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 169 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد خیبر پختونخوا میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 847 تک پہنچ گئی۔ محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کرونا سے متاثر ہونے والے 1 ہزار 699 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے پیر سے ایس او پیز کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 863108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش