0
Saturday 16 May 2020 22:40
کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 861 ہو گئی

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 39 ہزار 642، مزید 31 افراد جاں بحق

سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا، 18 مئی کو سماعت کریگا
ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 39 ہزار 642، مزید 31 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 31 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14 ہزار 878 ٹیسٹ کیے گئے۔ اس طرح ملک بھر میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 59 ہزار 264 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 10 ہزار 880 مریضوں نے اپنے طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت اس وائرس کو شکست دی ہے۔ مزید مریض سامنے آنے کے بعد تاحال پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 39 ہزار 642 ہو گئی ہے۔ ان میں سے سندھ میں 15 ہزار 590، پنجاب میں 14 ہزار 201، خیبر پختون خوا میں 5 ہزار 847، بلوچستان میں 2 ہزار 457، آزاد کشمیر میں 108، اسلام آباد میں 921 اور گلگت بلتستان میں 518 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس نے مزید زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے ہیں، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے سبب 861 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 291 اموات ہوئیں جب کہ سندھ میں 255، پنجاب میں 245، بلوچستان میں 31، اسلام آباد میں 7، گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں ایک فرد جان کی بازی ہار چکا ہے۔ علاوہ ازیں 188 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ کورونا از خود نوٹس کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے جو 18 مئی کو سماعت کرے گا۔ 
خبر کا کوڈ : 863110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش