0
Saturday 16 May 2020 23:51

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزارتِ صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 2068 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد بھارت میں کووِڈ 19 کے مریضوں کی مجموعی تعداد 85,940 ہوچکی ہے۔ جو چین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی اب تک کی تعداد یعنی 82,941 سے بھی زیادہ ہے۔ بھارت سے پچھلے ایک روز میں کورونا وائرس سے 2,068 متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں لیکن بھارتی اداروں نے گزشتہ روز اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی جو ایک تشویشناک امر ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے 2,752 اموات ہوچکی ہیں جبکہ چین میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4,633 ہے۔ کورونا وبا کے تناظر میں مودی سرکار آج خصوصی اجلاس میں سر جوڑ کر بیٹھے گی اور بھارت میں جاری لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے، اسی طرح جاری رکھنے، نرم کرنے یا ختم کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے کی کوشش کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 863125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش