0
Sunday 17 May 2020 00:42

ٹرانسپورٹر کرایوں میں 20فیصد کمی کریں، کل سے ٹرانسپورٹ چلائیں، سید اسد گیلانی 

ٹرانسپورٹر کرایوں میں 20فیصد کمی کریں، کل سے ٹرانسپورٹ چلائیں، سید اسد گیلانی 
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب سید اسد گیلانی سے لاہور میں ان کے دفتر میں ملاقات کی، وفد میں مرکزی صدرملک ندیم، مرکزی جنرل سیکرٹری اختر خان، وائس چیئرمین چوہدری طارق گجر، رانا اصغر، خواجہ احمد شہزاد، رانا لطیف، خواجہ عبد الواحد اور دیگر شامل تھے۔ صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ سید اسد گیلانی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کے لیے ایس او پیز کی منظوری دے دی ہے اور کرایوں میں ٹرانسپورٹرز 20فیصد کمی کریں اور کل پیر سے صوبہ میں پبلک ٹرانسپورٹ چلنا شروع ہو جائے گی۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے ایس او پیز پڑھ کر سنائیں اور ان پر من وعن عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے وزیراعلیٰ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے حالیہ لاک ڈاون کے باعث ہونے والے نقصانات کے ازالہ کے لیے کم از کم پوری سواریاں بٹھانے کی اجازت دے جبکہ چنگ چی، گڈزٹرانسپورٹ کو کرایوں میں کمی کا بھی حکم نہیں دیا گیا اور چنگ چی پر سواریاں ایک ساتھ سوار ہوتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں تمام شرائط منظور ہیں مگر دوسیٹ پر ایک مسافر نہیں بٹھا سکتے حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرے۔
خبر کا کوڈ : 863134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش