QR CodeQR Code

حکمران کورونا سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کو پورا نہ کرکے اپنے قومی فریضے سے لاپرواہ رہے، مصطفیٰ کمال

17 May 2020 04:58

کراچی ڈویژن کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ اربوں روپے راشن، قرنطینہ کے مراکز میں سہولیات کی فراہمی سے لے کر ٹائیگر فورس کے نام پر خرچ کرنے کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک متفقہ لائحہ عمل تیار کرنے تک میں ناکام رہیں، کسی سطح پر کوئی پیشگی انتظامات موجود نہیں تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کے تناظر میں جہاں محدود ملکی وسائل کے باعث قوم کا ایک ایک پیسہ ناقابل بیان اہمیت رکھتا ہے، وہاں جس بات کا ڈر تھا وہی ہو رہا ہے کہ ہمارے ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے اس وقت بھی یہ پیسے بےدریغ ضائع کردیئے، اربوں روپے راشن، قرنطینہ کے مراکز میں سہولیات کی فراہمی سے لے کر ٹائیگر فورس کے نام پر خرچ کرنے کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک متفقہ لائحہ عمل تیار کرنے تک میں ناکام رہیں، کسی سطح پر کوئی پیشگی انتظامات موجود نہیں تھے، حکمرانوں کی اس بے یقینی اور ایک دوسرے پر عدم اعتماد کے باعث عوام بھی کورونا سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کو پورا نہ کرکے اپنے قومی فریضے سے لاپرواہ رہی۔

ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کراچی ڈویژن کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی ایس پی فاؤنڈیشن کے ذریعے عوام کے لئے فلاحی کام جاری رکھیں گے، ہم نے چند کروڑ روپے کا راشن بانٹا تو پاکستان بھر کو نظر آیا اور ملک بھر سے تعریفوں کے پیغامات اور سراہنے کے لئے کالز کا سلسلہ شروع ہوگیا لیکن سندھ حکومت کا اربوں روپے کا راشن کہاں گیا کسی کو پتا نہیں چل سکا، اسی طرح میڈیا کی خبروں کے مطابق وفاقی حکومت کے بنائے گئے قرنطینہ مراکز کی لاگت بھی ضرورت سے کہیں زیادہ تھی۔


خبر کا کوڈ: 863149

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863149/حکمران-کورونا-سے-بچنے-کی-احتیاطی-تدابیر-کو-پورا-نہ-کرکے-اپنے-قومی-فریضے-لاپرواہ-رہے-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org