QR CodeQR Code

افغانستان میں بھارت کا کردار ہمیشہ منفی رہا ہے، طالبان

17 May 2020 10:29

غیر ملکی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے افغان امریکا امن مذاکرات کے سربراہ نے کہا کہ بھارت نئے افغانستان کی تعمیر کے لیے امن مذاکرات میں مثبت کردار ادا کرنا شروع کر دے تو طالبان بھی مذاکرات کے لیے تیار ہو جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے افغان امریکا امن مذاکرات کے سربراہ شیر محمد عباس استنکزئی نے کہا کہ افغانستان میں بھارت کا کردار ہمیشہ منفی رہا ہے کیوں کہ بھارت نے ہمیشہ افغانستان میں غداروں کی مدد اور حمایت کی ہے تاہم بھارت اگر افغانستان میں مثبت کردار ادا کرے تو افغان طالبان کو ان سے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شیر عباس استنکزئی نے کہا کہ اگر بھارت نئے افغانستان کی تعمیر کے لیے امن مذاکرات میں مثبت کردار ادا کرنا شروع کر دے تو طالبان بھی مذاکرات کے لیے تیار ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت گزشتہ 40 سال سے افغانستان میں موجود ہے جہاں وہ افغانیوں کے بجائے ایک کرپٹ گروپ کے ساتھ سیاسی، عسکری اور معاشی تعلقات قائم کیے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان امن عمل کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اس سلسلے میں بھارتی قیادت سے ملاقات کی ہے اور امریکا نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ بھارت  بھی افغان امن عمل کا حصہ بنے۔


خبر کا کوڈ: 863165

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863165/افغانستان-میں-بھارت-کا-کردار-ہمیشہ-منفی-رہا-ہے-طالبان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org