QR CodeQR Code

بہاولپور، مقابلے میں 4 دہشتگرد ہلاک

17 May 2020 10:37

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے، ہلاک ہونے والوں میں امان ﷲ، عبدالجبار، رحمان علی اور علیم شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بہاولپور میں سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 3 فرار ہو گئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر بہاولپور میں اعظم چوک کے قریب ذخیرہ جنگل میں کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں امان ﷲ، عبدالجبار، رحمان علی اور علیم شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے، ملزمان سے دستی بم، ایس ایم جی رائفلز اور جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد بہاولپور میں اقلیتی عبادت گاہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 863167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863167/بہاولپور-مقابلے-میں-4-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org