0
Sunday 17 May 2020 11:01

بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے، میر ضیاءﷲ

بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے، میر ضیاءﷲ
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء ﷲ لانگو نے کہا ہے کہ دنیا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ہے جبکہ بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے، جس کی واضح مثال کیچ دھماکا ہے، بھارت ایک عالمی دہشت گرد ملک بن چکا ہے۔ میر ضیاء ﷲ لانگو نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ وقبائلی امور حافظ عبدالباسط اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران زرکون کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں رہنے والے بلوچ محب وطن ہیں ہمیں کسی سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے، پاکستان ہمارا ملک ہے جس میں بھارت براہ راست دہشتگردی کروا رہا ہے جس کا اعتراف ان کے ریٹائرڈ میجر نے ٹی وی پر بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی عناصر کی جانب سے حکومت پر بدعنوانی اور غفلت برتنے کے الزامات لگائے گئے ہیں یہ عناصر ہمارے حوصلے پست اور عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، پی ڈی ایم اے میں کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کئے گئے لاک ڈاؤن کے بہتر اثرات مرتب ہوئے جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی، اگر تاجروں اور عوام نے تعاون نہ کیا تو حکومت کو آنے والے دنوں میں مزید سخت فیصلے لینے پڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں توسیع اور پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا جائیگا۔ میر ضیاء ﷲ لانگو کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے، انہیں کورونا وائرس کے خطرے کا خیال نہیں ہے اس لئے اسمبلی اجلاس بلانا چاہتی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 863170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش