QR CodeQR Code

پاکستان ریلوے 30 ٹرینیں چلانے کو تیار ہے، شیخ رشید

17 May 2020 12:43

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ٹرینیں چلانے کا اعلان کل یا پرسوں بھی نہ ہوا تو پھر لوگوں سے ایڈوانس بکنگ میں لیے گئے 24 کروڑ روپے واپس کر دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ٹرینیں چلانے کا اعلان کل یا پرسوں بھی نہ ہوا تو پھر لوگوں سے ایڈوانس بکنگ میں لیے گئے 24 کروڑ روپے واپس کر دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے 30 ٹرینیں چلانے کو تیار ہے، بس حکومتی اجازت کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرینیں چلیں گی یا نہیں اس کا فیصلہ آج دو بجے تک ہونے کا امکان ہے، اگر آج فیصلہ نہ ہوا تو کل یا پرسوں ہمیں لازمی فیصلہ کرنا پڑے گا۔ وزیرِ ریلوے نے بتایا کہ تمام ایس او پیز پر کام کیا ہے، تمام چھوٹے اسٹیشن ختم کر دیئے، صرف 5 بڑے اسٹیشن رکھے گئے ہیں۔ شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل یا پرسوں بھی ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان نہ ہوا تو پھر ٹرینیں نہیں چلائیں گے، لوگوں سے ایڈوانس بکنگ میں لیے گئے 24 کروڑ روپے انہیں واپس کر دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 863188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863188/پاکستان-ریلوے-30-ٹرینیں-چلانے-کو-تیار-ہے-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org