0
Sunday 17 May 2020 16:30

اندرون ملک فضائی آپریشن کا آغاز، ٹکٹ 10 ہزار روپے مہنگا

اندرون ملک فضائی آپریشن کا آغاز، ٹکٹ 10 ہزار روپے مہنگا
اسلام ٹائمز۔ ملکی فضائی آپریشن کی بحالی کے بعد اندرون ملک مسافروں کو لوڈ کم ہونے کی وجہ سے زائد کرایوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے سمیت نجی ایئر لائنز کے کرایوں میں ماضی کے مقابلے میں توازن نہیں ہے، قومی ایئر لائن سمیت اجازت کے تحت ملکی پروازیں آپریٹ کرنے والی نجی ایئر لائن کی جانب سے کرایوں میں فی ٹکٹ 10 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور کیلئے دو طرفہ ٹکٹ 50 سے 55 ہزار روپے میں فروخت ہوں گے، موجودہ صورتحال میں اندرون ملک پروازوں پر سماجی فاصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 40 فیصد مسافروں کا لوڈ کم کیا گیا ہے، اور ایئر کرافٹ کی گنجائش سے آدھے مسافروں کو پروازوں میں بٹھایا جا رہا ہے، مسافروں کی کم گنجائش کی وجہ سے سفر کرنے والے نئے مسافروں کو اضافی کرایوں کا سامنا کربا پڑے گا، 16 مئی سے 5 مخصوص ایئر پورٹس پر اندرون ملک مسافروں کو ہفتے میں 4 روز سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کیلئے مسافروں اور فضائی میزبانوں کو جاری ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ مذکورہ معاملے پر ترجمان پی آئی اے عبداﷲ خان کا کہنا ہے کہ کراچی تا اسلام آباد یا لاہور یک طرفہ کرایہ بشمول ٹیکس 22،826 روپے سے شروع ہوتا ہے، کراچی تا پشاور یک طرفہ کرایہ بشمول ٹیکس 22،108 روپے سے شروع ہو رہا ہے، کراچی تا کوئٹہ اور کوئٹہ تا لاہور یا اسلام آباد یک طرفہ کرایہ بشمول ٹیکس 14،448 روپے سے شروع ہو رہا ہے، حکومت سے مشاورت کے بعد تمام ایئرلائنز نے کرائے عوام کی سہولت کی خاطر برابر رکھے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 863218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش