QR CodeQR Code

ٹرانسپورٹرز نے حکومتی ایس او پیز پر ٹرانسپورٹ چلانے سے انکار کر دیا

17 May 2020 17:39

ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ حکومت پنجاب ہمارے ساتھ بیٹھ کر ایس او پیز طے کرے، ہمیں اعتماد میں لینے تک پورے ملک میں ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی، پورے ملک کے ٹرانسپورٹرز ہم سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو کرائے بڑھانے کی اجازت، ہم سے قربانی مانگی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ٹرانسپورٹرز نے حکومتی ایس او پیز پر ٹرانسپورٹ چلانے سے انکار کر دیا ہے۔ ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کہا ہے کہ سیٹوں کیساتھ کرائے بھی کم کر دیئے گئے ہیں، ہمیں 50 فیصد مسافروں کیساتھ بسیں چلانے پر مجبور کیا جا رہا ہے، کرایوں میں 20 فیصد کمی قبول نہیں، موجودہ صورتحال میں کل ٹرانسپورٹ نہیں چلا سکتے۔ ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن نے مطالبہ کہا کہ حکومت ٹال ٹیکس میں کمی کرے، ٹوکن ٹیکس ایک سال تک مؤخر کیا جائے۔ ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ حکومت پنجاب ہمارے ساتھ بیٹھ کر ایس او پیز طے کرے، ہمیں اعتماد میں لینے تک پورے ملک میں ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی، پورے ملک کے ٹرانسپورٹرز ہم سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو کرائے بڑھانے کی اجازت، ہم سے قربانی مانگی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 863225

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863225/ٹرانسپورٹرز-نے-حکومتی-ایس-او-پیز-پر-ٹرانسپورٹ-چلانے-سے-انکار-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org