0
Sunday 17 May 2020 17:51

جہاز اور بسیں چل گئیں اب ٹرینیں بھی چلا دی جائیں، شیخ رشید

جہاز اور بسیں چل گئیں اب ٹرینیں بھی چلا دی جائیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب جہازوں اور بسوں کو چلنے کی اجازت دے دی گئی تو ریلوے نے کیا بگاڑا ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ہوائی جہازوں اور بسوں کو چلنے کی اجازت دے دی گئی تو ریلوے نے کیا بگاڑا ہے، ٹرین چلانے کیلئے وزیراعظم کی اجازت کا منتظر ہوں، مراد علی شاہ سے بات کر سکتا ہوں لیکن پاکستان ریلوے وفاق کا معاملہ ہے، اس بارے میں جب بھی بات کروں گا عمران خان اور اسد عمر سے بات کروں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی بحالی میں زیادہ سندھ اور بلوچستان سے رکاوٹ آ رہی ہے، وزیراعظم سے رابطے کے بعد منگل کو ٹرین چلانے یا نہ چلانے کے حتمی فیصلے اعلان کر دیں گے، پندرہ دن بعد ٹرین چلنے کی اجازت دیں گے تو پھر ٹرین کی چھتوں پر بھی لوگ ہوں گے، غریب کی سواری کو مذاق بنایا جا رہا ہے، پرسوں اگر ٹرین نہ چلانے کا فیصلہ ہوا تو کراچی میں ہی لوگ سندھ حکومت کیخلاف بات کریں گے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 31 جولائی تک دونوں جانب جھاڑو پھرے گا، نیب قانون میں ترامیم کو ووٹ نہیں دوں گا، ن لیگ اور پی پی چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی نیب قانون میں ترمیم کرے لیکن جو بھی یہ کام کرے گا وہ عوام کی نظروں میں خراب ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 863226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش