0
Sunday 17 May 2020 19:20

خیبر پختونخوا فلور ملز مالکان کا کل سے صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان

خیبر پختونخوا فلور ملز مالکان کا کل سے صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا فلور ملز مالکان نے کل سے صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے چیئرمین محمد اقبال نے کہا ہے کہ گذشتہ ایک ماہ سے زائد گزر جانے کے باوجود پنجاب سے گندم کی فراہمی بند ہے جس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن نے صوبے بھر میں کل سے ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد اقبال نے کہا ہے کہ 180 فلور ملز دوران ہڑتال بند رہیں گے، فلور ملز کی بندش سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 863234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش