QR CodeQR Code

بلوچستان، کورونا سے مزید 5 افراد چل بسے، جانبحق افراد کی تعداد 36 ہوگئی

17 May 2020 19:29

محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2544 ہوگئی ہے، جن میں سے 2076 کا تعلق کوئٹہ، 92 کا پشین، 58 کا قلعہ عبداللہ اور27 کا جعفرآباد سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں اب تک 36 افراد کورونا وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 5 افراد انتقال کرگئے، صوبے میں وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 36 ہوگئی، جبکہ 87 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کرگئی۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2544 ہوگئی ہے، جن میں سے 2076 کا تعلق کوئٹہ، 92 کا پشین، 58 کا قلعہ عبداللہ اور27 کا جعفرآباد سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں اب تک 36 افراد کورونا وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں، ان افراد میں سے 29 کا تعلق کوئٹہ، 4 پشین، 2 لسبیلہ اور ایک سبی کا مریض شامل ہے۔ صوبے میں مزید 34 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 417 ہوگئی ہے۔
بلوچستان میں 45016 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے، جن میں سے 18627 مشتبہ افراد میں سے 17663 کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے، ان افراد میں سے 15119 میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ 235 کے نتائج آنے باقی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 863235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863235/بلوچستان-کورونا-سے-مزید-5-افراد-چل-بسے-جانبحق-کی-تعداد-36-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org