QR CodeQR Code

کراچی میں فی الحال ٹرین نہیں چلے گی، ہمیں عوام کی فکر ہے اور شیخ رشید کو ٹرین کی، اویس شاہ

17 May 2020 20:26

ایک بیان میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ شیخ رشید کو عوام کی زندگیوں کی فکر کم اور ٹرین چلانے کی فکر زیادہ ہے، شیخ صاحب آپ صوبے کے محتاج نہیں تو صوبے بھی آپ کے محتاج نہیں ہیں، عید قریب ہے اگر ٹرینیں چلیں تو پھر ایک لاکھ سے اوپر کیسز ہوجائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ شیخ رشید صاحب، کراچی میں فی الحال ٹرین نہیں چلے گی، ہمیں عوام کی فکر ہے اور آپ کو ٹرین کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرینیں چلیں تو پھر کورونا وائرس پر کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا، کراچی سندھ کا بڑا شہر ہے یہاں ہر صوبے کی عوام بستی ہے، ریلوے اسٹیشنز پر ہجوم بڑھ جائے گا۔ اویس شاہ نے کہا کہ شیخ رشید کو عوام کی زندگیوں کی فکر کم اور ٹرین چلانے کی فکر زیادہ ہے، شیخ صاحب آپ صوبے کے محتاج نہیں تو صوبے بھی آپ کے محتاج نہیں ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عید قریب ہے اگر ٹرینیں چلیں تو پھر ایک لاکھ سے اوپر کیسز ہوجائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 863236

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863236/کراچی-میں-فی-الحال-ٹرین-نہیں-چلے-گی-ہمیں-عوام-کی-فکر-ہے-اور-شیخ-رشید-کو-اویس-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org