QR CodeQR Code

مراد علی شاہ آگ بڑھانے کیلئے پیٹرول لے آتے ہیں، حلیم عادل شیخ

17 May 2020 20:54

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مراد علی شاہ کی نوکری پکی ہوگئی ہے، 12 سال سے ان کے پاس سندھ کی کنجی ہے، ٹرانسپورٹ بند کردی، اب کہتے ہیں کہ عید کے بعد ٹرانسپورٹ کھولیں گے، فوری طور پر ٹرانسپورٹ کھولی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت کراچی کی معیشت تباہ کی گئی، عمران خان کی حکومت کو ناکام بنانے کے لئے کراچی بند کیا گیا، مراد علی شاہ آگ بڑھانے کے لئے ہمیشہ پیٹرول لے کر آجاتے ہیں۔ انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مراد علی شاہ کی نوکری پکی ہوگئی ہے، 12 سال سے ان کے پاس سندھ کی کنجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ بند کردی، اب کہتے ہیں کہ عید کے بعد ٹرانسپورٹ کھولیں گے، فوری طور پر ٹرانسپورٹ کھولی جائے، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ فوری کھولی جائے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ رات 2 بجے تک بازار کھول دیئے جائیں، صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے، گزشتہ سال سندھ حکومت کو ٹڈی دل کے 32 کروڑ ملے تھے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 28 کروڑ روپے گزشتہ ہفتے ٹڈی دل کی مد میں ملے ہیں، اس طرح یہ 60 کروڑ روپے ٹڈی دل کی مد میں کھا گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیاء کا سب سے بڑا آر او پلانٹ تھر میں بند پڑا ہے، سندھ کے سینکڑوں اسپتال بند پڑے ہیں، سندھ میں ویکسینیشن نہیں ہوتی، کتوں کی ویکسین نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 863240

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863240/مراد-علی-شاہ-آگ-بڑھانے-کیلئے-پیٹرول-لے-آتے-ہیں-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org