QR CodeQR Code

سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ پر کشمیری طالبہ بھارتی کالج سے معطل

17 May 2020 22:35

انسٹی چیوٹ میں زیر تعلیم محسنہ شوکت نامی انجینئرنگ طالبہ کے نام کالج نے نوٹس جاری کر دی اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر کشمیر کاز کی حمایت میں قابل اعتراض پوسٹ اپ لوڈ کر دئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر کشمیر کاز کی حمایت میں پوسٹ کی پاداش میں دہرا دون اترپردیش کے ایک کالج نے ایک کشمیری طالبہ کو کالج سے معطل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جے بی آئی ٹی کالج دہر دون نے ایک کشمیری طالبہ کو معطل کر دیا جبکہ بعد میں ان کے نام نوٹس بھی جاری کر دی۔ معلوم ہوا ہے کہ انسٹی چیوٹ میں زیر تعلیم محسنہ شوکت نامی انجینئرنگ طالبہ کے نام کالج نے نوٹس جاری کر دی اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر کشمیر کاز کی حمایت میں قابل اعتراض پوسٹ اپ لوڈ کر دئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ انسٹی چیوٹ کو مذکورہ طالبہ کے سوشل میڈیا پوسٹ موصول ہوئے تھے جن میں مذکورہ طالبہ نے قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کر دیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ انسٹی چیوٹ نے طالبہ کے نام نوٹس جار ی کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر کالج سے معطل کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 863243

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863243/سوشل-میڈیا-پر-قابل-اعتراض-پوسٹ-کشمیری-طالبہ-بھارتی-کالج-سے-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org