QR CodeQR Code

دنیا کے آزاد ممالک سرحدی محاصرے کے خاتمے کیلئے جارح سعودی عرب پر دباؤ ڈالیں، محمد علی الحوثی

17 May 2020 21:13

یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ نے یمن میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ دنیا کے آزاد ممالک یمن کے اندر کرونا وائرس سے مقابلے کیلئے ضروری طبی سازوسامان اور تشخیصی کٹس کی درآمد کیخاطر یمنی سرحدی محاصرے کو فوری طور پر ختم کرنے کیلئے سعودی فوجی اتحاد پر دباؤ ڈالیں۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمن میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن کا محاصرہ ختم کرنے کے لئے جارح سعودی فوجی اتحاد پر دباؤ ڈالے۔ محمد علی الحوثی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ دنیا کے آزاد ممالک یمن کے اندر کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے ضروری طبی سازوسامان اور تشخیصی کٹس کی درآمد کی خاطر یمنی سرحدی محاصرے کو فوری طور پر ختم کرنے کے لئے سعودی فوجی اتحاد پر دباؤ ڈالیں۔ انہوں نے اپنی قوم کو کرونا سے مقابلے پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نصیحت کی کہ کسی بھی بیماری پر قابو پانے کی کارروائی کا آغاز خود انسان اور اس کی طرف سے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد سے ہوتا ہے۔ محمد علی الحوثی نے عوام کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی تلقین کرنے کی خاطر اپنے پیغام کے آخر میں ایک ویڈیو بھی منسلک کی جس میں وہ ماسک اور دستانے پہن رہے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 863244

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863244/دنیا-کے-آزاد-ممالک-سرحدی-محاصرے-خاتمے-کیلئے-جارح-سعودی-عرب-پر-دباو-ڈالیں-محمد-علی-الحوثی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org