1
Sunday 17 May 2020 21:41

جنوبی کوریا کیطرف سے ایران کو تشخیصی کٹس و دوسرے طبی سامان پر مشتمل 10 لاکھ ڈالرز مالیت کی امداد

جنوبی کوریا کیطرف سے ایران کو تشخیصی کٹس و دوسرے طبی سامان پر مشتمل 10 لاکھ ڈالرز مالیت کی امداد
اسلام ٹائمز۔ تہران میں واقع جنوبی کوریا کے سفارتخانے نے اپنے ملک کی جانب سے ایران کو موصول ہونے والی 10 لاکھ ڈالرز مالیت کے کرونا سے مقابلے کے طبی سامان پر مشتمل امداد کی خبر دی ہے۔ جنوبی کوریا کی خبررساں ایجنسی یونہاپ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوبی کوریایی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران کو بھیجی جانے والی تشخیصی کٹس اور دوسرا طبی سامان کرونا وائرس سے مقابلے کی کوششوں میں مدد کی خاطر ارسال کیا ہے۔ تہران میں موجود جنوبی کوریا کے سفارتخانے نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود گہرے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر ارسال کیا جانے والا یہ امدادی سامان ایرانی حکومت کی طرف سے چلنے والے ایک طبی مرکز کو عطیہ کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 863250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش