0
Sunday 17 May 2020 22:03

یوم القدس دنیا کے جرات مند اور انصاف پسند طبقے کی للکار کا دن ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

یوم القدس دنیا کے جرات مند اور انصاف پسند طبقے کی للکار کا دن ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یوم القدس صیہونی غاصبوں کے خلاف دنیا کے جرات مند اور انصاف پسند طبقے کی للکار کا دن ہے، مسلمانوں کے قبلہ اول کی تاریخی حیثیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ ناقابل قبول ہے، یہود و نصاریٰ عالم اسلام کے ازلی دشمن ہیں، ان پر یقین کرنا خود کو دھوکہ میں رکھنے کے مترادف ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت وہ ٹرائیکا ہے، جس نے عالمی امن کو سنگین خطرات سے دوچار کر رکھا ہے، دنیا کے ہر باشعور فرد پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ ان ظالم قوتوں سے بیزاری و نفرت کا اظہار کرے۔

انہوں نے کہا کہ القدس کی آزادی ایک حقیقت ہے، جسے ہر حال پورا ہونا ہے، عالم اسلام کا اتحاد صیہونی تسلط سے قدس کی بلاتاخیر آزادی کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی سالمیت و بقا کے لئے اسلامی دنیا کا اتحاد ناگزیر ہے، جو مسلم حکمران عالم استکبار کو اپنی امیدوں کا مرکز سمجھتے ہیں، ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے، تاریخ شاہد ہے کہ یہود و نصاریٰ کی دوستی کا دم بھرنے والے حکمرانوں کو ہمیشہ عبرتناک انجام سے دوچار ہونا پڑا، عالم اسلام کی وحدت ہی ان کی طاقت ہے، اتحاد و اخوت کا ہتھیار استعمال کرکے فلسطین اور کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلومین کو ظالموں سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 863259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش