QR CodeQR Code

شام، امریکی اتحادیوں کی جیل سے مزید داعشی فرار

17 May 2020 22:15

شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کیمطابق امریکی اتحادی کرد فورسز کے زیرکنٹرول شام کے شمالی صوبے حسکہ کے مشرق میں واقع الھول جیل سے متعدد داعشی دہشتگرد فرار کر گئے ہیں جبکہ جیل سے داعشی دہشتگردوں کے فرار کر جانے کیبعد علاقے میں موجود فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق امریکی اتحادی کرد فورسز کے زیرکنٹرول شام کے شمالی صوبے حسکہ کے مشرق میں واقع الھول جیل سے متعدد داعشی دہشتگرد فرار کر گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جیل سے داعشی دہشتگردوں کے فرار کر جانے کے بعد علاقے میں موجود فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شام کا شمالی صوبہ الحسکہ تاحال امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا کے کنٹرول میں ہے جبکہ اس سے قبل بھی ان علاقوں میں موجود جیلوں سے داعشی دہشتگردوں کے فرار کر جانے کی خبریں موصول ہوتی رہی ہیں۔

یاد رہے کہ جاری ماہ کی 3 تاریخ کو بھی حسکہ کے ہی ایک علاقے غویران، جو کرد فورسز کے زیر کنٹرول ہے، میں واقع الصناعہ جیل سے بھی متعدد تکفیری دہشتگرد فرار ہو گئے تھے جن کے بارے میں اہل علاقہ نے دعوی کیا تھا کہ ان کے فرار میں امریکی فورسز کا براہ راست ہاتھ ہے کیونکہ ان کے فرار سے قبل و بعد بڑی تعداد میں امریکی ہیلی کاپٹرز کو علاقے میں نیچی پروازیں کرتے دیکھا گیا تھا۔ غویران کا الصناعہ جیل دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 3 ہزار سے زائد داعشیوں سے بھرا پڑا ہے۔


خبر کا کوڈ: 863261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863261/شام-امریکی-اتحادیوں-کی-جیل-سے-مزید-داعشی-فرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org