0
Sunday 17 May 2020 23:06

حکومت نے اپنی عقل ڈاوَن ہونے کا ثبوت دے دیا ہے، احسن اقبال

حکومت نے اپنی عقل ڈاوَن ہونے کا ثبوت دے دیا ہے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں لاک ڈاؤن کی جتنی قسمیں ایجاد ہوئی پوری دنیا میں نہیں ہوئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنی عقل ڈاوَن ہونے کا ثبوت دے دیا، پہلے لاک ڈاوَن، اسماٹ لاک ڈاون پھر نو لاک ڈاون کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی حکومت انتقامی ایجنڈے کے ساتھ کامیاب نہیں ہو سکتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت کے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے، میں بھی جیل دیکھ آیا ہوں، اگر نیب کسی کو بلاتی ہے تو اس کا قد بلند ہو جاتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا تھا کہ جب سے کورونا کی وبا آئی ہے حکومت یہ فیصلہ نہیں کرسکی کہ لاک ڈاوَن کرنا ہے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں فیصلوں کا فقدان دیکھنے میں آیا ہے، کورونا وائرس کا واحد حل لاک ڈاوَن اور سماجی فاصلہ ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے مطابق آج لاک ڈاون ختم ہوچکا ہے جبکہ پنجاب حکومت کہہ رہی ہے کہ درخواست کریں گے کہ بڑے شہروں سے لاک ڈاون نہ ہٹایا جائے۔

 
خبر کا کوڈ : 863264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش