0
Monday 18 May 2020 00:58

کورونا میں جڑی بوٹیوں کا استعمال مفید ہے، مجھے جڑی بوٹیوں سے آرام آیا، گورنر سندھ

کورونا میں جڑی بوٹیوں کا استعمال مفید ہے، مجھے جڑی بوٹیوں سے آرام آیا، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ قرنطینہ کے دن مشکل ضرور تھے لیکن برا تجربہ نہیں تھا، اس بیماری میں جڑی بوٹیوں کا استعمال مفید ہوتا ہے، مجھے ادرک کے پانی کے استعمال سے بہت فائدہ ہوا اور اس وائرس کی علامات سے نجات ملی۔ پریس سیکریٹری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر سندھ نے قرنطینہ میں گزرے 17 دنوں کے تجربے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کوئی ایسی بیماری نہیں جس کا انجام صرف موت ہی ہو کیونکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس کو شکست دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ کورونا وائرس کا کوئی مخصوص علاج نہیں اس لئے آپ کو مسلسل اپنے معالج سے رابطے میں رہنا پڑتا ہے اور اپنے آکسیجن پر نظر رکھنی پڑتی ہے اور اگر یہ 92 سے نیچے جاتی ہے تو خطرناک ہے، اس سے اوپر ہونا چاہیئے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ میرے لئے یہ عرصہ بہت مشکل ضرور تھا، لیکن برا تجربہ نہیں تھا کیونکہ قرنطینہ کے دوران ایک نئی دنیا کے ساتھ رابطہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں سیاسی وژن میں اضافہ ہوا ہے اور اس بات پر بھرپور ایمان ہے کہ اللہ نے ہر چیز کسی نہ کسی مصرف کے لئے بنائی ہے اور انہیں اس کا یقین ہے۔
خبر کا کوڈ : 863269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش