QR CodeQR Code

احتساب کی باری آتے ہی ملک کا اپوزیشن لیڈر بھیگی بلی بن گیا ہے، فیاض الحسن چوہان

18 May 2020 01:16

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیب تحقیقات کی بنیاد پر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، شہباز شریف کے پاس سوالات کے جوابات نہیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کرپشن اور ٹی ٹی کو جدید خطوط پر استوار کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں صوبائی وزیر فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ نیب تحقیقات کی بنیاد پر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے پاس سوالات کے جوابات نہیں ہیں، لیگی تیس مار خاں کرپشن الزامات کے جواب میں بغلیں جھانک رہے ہیں، امید نہیں مسرور انور، خان اینڈ نثار ٹریڈنگ کی ٹرانزیکشنز کا جواب دیں گے۔ وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ احتساب کی باری آتے ہی ملک کا اپوزیشن لیڈر بھیگی بلی بن گیا ہے۔ شریف خاندان نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کی الگ دنیا بنائی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو ملی کک بیکس کی مکمل ٹریل موجود ہے، وزیراعظم بارہا کہہ چکے کسی کو این آر او نہیں دیا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 863281

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863281/احتساب-کی-باری-آتے-ہی-ملک-کا-اپوزیشن-لیڈر-بھیگی-بلی-بن-گیا-ہے-فیاض-الحسن-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org