0
Monday 18 May 2020 02:06

کراچی کے تاجروں کا تمام مارکیٹیں کھولنے کا اعلان

کراچی کے تاجروں کا تمام مارکیٹیں کھولنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے تاجروں نے مارکیٹس کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے ہمارے تمام مطالبات مسترد کردیئے ہیں، ہم کل سے تمام مارکیٹیں کھولیں گے۔ تاجر رہنما عتیق میر نے کہا کہ ہم نے کمشنر کراچی سے وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مسترد کردیئے ہیں۔ عتیق میر نے کہا کہ ہم کل سے تمام مارکیٹیں کھولیں گے، ہمارا حق ہے کہ چاند رات تک کاروبار کریں۔ انہوں نے کہا کہ عید سیزن میں دو وقت کی روٹی کمانا ہمارا حق ہے، شہر بھر کی مارکیٹیں مسلسل 6 روز تک کھولنے دی جائیں اور شاپنگ مالز پنجاب کی طرز پر کھولنے کی اجازت دی جائے۔

تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے کہا کہ سندھ حکومت سے تاجر رہنماؤں کے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں، جس کے بعد تاجر رہنما احتجاجاً مذاکرات چھوڑ کر آگئے ہیں۔ چیئرمین سندھ تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا کہ ہم پورے وقت دکانیں کھول کر کاروبار کریں گے اور چاند رات تک تاجر 24 گھنٹے کاروبار کریں گے۔ عتیق میر نے کہا کہ ہمیں گرفتار دینا پڑی تو دیں گے، ایس او پی پر مکمل عمل کرکے کاروبار جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 863284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش