0
Monday 18 May 2020 02:11

سندھ حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں، امتیاز شیخ

سندھ حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں، امتیاز شیخ
اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، سربمہر کی گئی مارکیٹیں کھولنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ کمشنر آفس میں تاجر رہنماؤں سے مذاکرات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر امتیاز شیخ کہا کہ سندھ حکومت اور تاجروں میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، تاجر برادری نے سیل کی مارکیٹیں کھولنے اور تجارتی مراکز کے اوقات کار اور دن بڑھانے کے مطالبات رکھے تھے، تاجروں کے مطالبے پر سربمہر کی گئی چھ مارکیٹوں کو کھولنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سیل کی گئی مارکیٹیں آج کھول دیں گے، تاہم مارکیٹوں کے اوقات کار اور دن بڑھانے کے مطالبات آج وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سامنے رکھیں گے تاجروں کے ان دونوں مطالبات پر حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ کریں گے۔ صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت کاروبار کے خلاف نہیں ہے، ہمیں تاجر برادری کے مسائل کا ادراک ہے تاہم اس خطرناک وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے تاجر برادری کو بھی حکومت کا ساتھ دینا ہوگا، تجارتی مراکز میں تمام ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا تاکہ اس وبا سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 863285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش