QR CodeQR Code

وینزوئیلا کو ایرانی تیل کی ترسیل میں امریکی رکاوٹ، ایران کیطرف سے اقوام متحدہ کو خط

18 May 2020 03:07

وینزوئیلا کو بھیجے جانیوالے ایرانی تیل کی ترسیل میں امریکہ کیطرف سے رکاوٹ کھڑی کئے جانیکے اعلان پر ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگیوٹرس کو خط لکھا ہے جسمیں انہوں نے کسی بھی امریکی غیرقانونی اقدام کے ممکنہ تمام نتائج کی ذمہ دار امریکی حکومت کو قرار دیتے ہوئے ان دھمکیوں کے جواب میں ضروری و مناسب تدابیر کے اختیار کو ایران کا مسلمہ حق قرار دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے وینزوئیلا کو بھیجے جانے والے تیل سے بھرے بحری بیڑوں کو روکنے کے امریکی اعلان کے بعد ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگیوٹرس کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے بحیرۂ کیریبین کی حدود میں ایرانی بحری بیڑوں کو روکے جانے کے امریکی اعلان پر اقوام متحدہ کو متنبہ کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے اس خط میں امریکہ کی دھمکیوں اور خطرنات و اشتعال انگیز اقدامات کو سمندری ڈاکوؤں جیسی چوری اور بین الاقوامی امن و امان کے لئے شدید خطرہ قرار دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر زورزبردستی کرنے سے گریز کرے اور بین الاقوامی قوانین خصوصا آزاد پانیوں میں کشتیرانی کے قوانین کا احترام کرے۔ محمد جواد ظریف نے کسی بھی امریکی غیرقانونی اقدام کے ممکنہ تمام نتائج کی ذمہ دار امریکی حکومت کو قرار دیتے ہوئے ان دھمکیوں کے جواب میں ضروری و مناسب تدابیر کے اختیار کو ایران کا مسلمہ حق قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 863293

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863293/وینزوئیلا-کو-ایرانی-تیل-کی-ترسیل-میں-امریکی-رکاوٹ-ایران-کیطرف-سے-اقوام-متحدہ-خط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org