QR CodeQR Code

ایرانی تیل بردار بحری بیڑوں کو امریکی خطرہ، سوئس سفیر کی وزارت خارجہ طلبی

18 May 2020 04:12

ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے دفتر میں سوئس سفیر کو طلب کر کے امریکہ کیطرف سے ایرانی تیل بردار بحری بیڑوں کو لاحق ممکنہ خطرات کے حوالے سے متنبہ کیا ہے۔ سید عباس عراقچی نے سوئس سفیر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی تیل بردار بحری بیڑوں کو لاحق ہونیوالا کوئی بھی خطرہ ایران کے فوری و فیصلہ کن ردعمل کا موجب بنے گا جسکی پوری ذمہ داری امریکہ پر عائد ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ وینزوئیلا کو ارسال کئے گئے ایرانی تیل بردار بحری بیڑوں کو امریکہ کی جانب سے لاحق کئے گئے خطرات کے پیش نظر ایرانی وزارت خارجہ نے ایران کے اندر امریکی مفادات کے ضامن سوئس سفارتخانے کے اعلی اہلکار، سفیر کو وزارت خارجہ کے دفتر میں طلب کر کے اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کروا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے دفتر میں سوئس سفیر کو طلب کر کے امریکہ کی طرف سے ایرانی تیل بردار بحری بیڑوں کو لاحق ممکنہ خطرات کے حوالے سے متنبہ کیا ہے۔

ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران اور وینزوئیلا کے درمیان استوار تعلقات کو مکمل طور پر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زورزبردستی اور بدمعاشی پر مبنی امریکی اقدامات آزاد کشتیرانی، بین الاقوامی تجارت اور آزاد انرجی کے لئے شدید خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے ایرانی تیل بردار بحری بیڑوں کو لاحق ممکنہ خطرات نہ صرف سمندری ڈاکے کی ایک کھلی مثال اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ اقوام متحدہ کے منشور میں درج اس کے مقاصد و اصولوں کے بھی خلاف ہیں۔ سید عباس عراقچی نے سوئس سفیر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی تیل بردار بحری بیڑوں کو لاحق ہونے والا کوئی بھی خطرہ ایران کے فوری و فیصلہ کن ردعمل کا موجب بنے گا جس کی پوری ذمہ داری امریکہ پر عائد ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 863301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863301/ایرانی-تیل-بردار-بحری-بیڑوں-کو-امریکی-خطرہ-سوئس-سفیر-کی-وزارت-خارجہ-طلبی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org