QR CodeQR Code

لاہور، موت کا منظر کتاب کے مصنف خواجہ محمد اسلام انتقال کرگئے

18 May 2020 10:54

خواجہ محمد اسلام کی کتاب موت کا منظر نے پوری دنیا میں بے پناہ شہرت حاصل کی اور لاکھوں کی تعداد میں اب تک کئی زبانوں میں شائع ہو چکی ہے۔ اس کتاب سے کئی عالمی شخصیات بھی پڑھ کر متاثر ہوئیں۔


اسلام ٹائمز۔ ممتاز اہلسنت عالم دین اور شہرہ آفاق کتاب "موت کا منظر" کے مصنف خواجہ محمد اسلام حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے 85 سال کی عمر میں اچھرہ لاہور میں انتقال کرگئے۔ خواجہ محمد اسلام کی کتاب موت کا منظر نے پوری دنیا میں بے پناہ شہرت حاصل کی اور لاکھوں کی تعداد میں اب تک کئی زبانوں میں شائع ہو چکی ہے۔ اس کتاب سے کئی عالمی شخصیات بھی پڑھ کر متاثر ہوئیں۔ اس کے علاوہ خواجہ محمد اسلام نے کتاب جنت کا منظر، حج کا منظر، ماں کی دعا جنت کی ہوا اور تعلیم الاسلام سمیت 33 کے قریب کتابیں تصنیف کیں۔


خبر کا کوڈ: 863328

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863328/لاہور-موت-کا-منظر-کتاب-کے-مصنف-خواجہ-محمد-اسلام-انتقال-کرگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org