QR CodeQR Code

پنجاب حکومت نے عید پر مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیدیا

18 May 2020 11:54

پنجاب حکومت کی جانب سے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید کے حوالے سے خصوصی سکیورٹی پلان تیار کریں اور مساجد، امام بارگاہوں کی سکیورٹی سخت کی جائے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی تمام ڈپٹی کمشنرز کو مارکیٹوں کے دورے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کی تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید کے حوالے سے خصوصی سکیورٹی پلان تیار کریں اور مساجد، امام بارگاہوں کی سکیورٹی سخت کی جائے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی تمام ڈپٹی کمشنرز کو مارکیٹوں کے دورے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے ایس او پیز کو چیک کرکے کارروائی کیجائے۔ جہاں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا وہاں فوری کارروائی کریں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانوں اور مارکیٹوں کو سیل کر دیا جائے۔؂


خبر کا کوڈ: 863343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863343/پنجاب-حکومت-نے-عید-پر-مساجد-اور-امام-بارگاہوں-کی-سکیورٹی-بڑھانے-کا-حکم-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org