QR CodeQR Code

غلط حکومتی فیصلوں سے علماء و انتظامیہ میں دُوریاں پیدا ہوگئی ہیں، اہلسنت علماء فورم

18 May 2020 12:32

مولانا شعیب الرحمن نے کہا کرونا وائرس اگر زیادہ ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ اس وقت حکومت اور علماء کے اتحاد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، احتیاطی تدابیر کیساتھ مساجد، مدارس، خانقاہیں، درگاہیں اور تعلیمی ادارے کھولے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ اہلسنت علماء فورم کا اجلاس جامع مسجد کبری نیو سمن آباد لاہور میں حافظ شعیب الرحمن قاسمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم، مولانا محمد افضل حیدری، مولانا محمد ایوب، علامہ خالد محمود، مولانا ضیاء الرحمن فاروقی، حافظ سید اویس الرحمن، مولانا محمد طاہر، صاحبزادہ محمد اطہر و دیگر نے شرکت کی۔ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ ایس او پیز کے حوالے سے حکومت اپنی رٹ قائم نہیں کر سکی، اس وقت دنیا مشکل میں ہے ٹکراو کی صورتحال میں مسائل اور پیچیدہ ہونگے۔

مولانا شعیب الرحمن نے کہا کرونا وائرس اگر زیادہ ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ اس وقت حکومت اور علماء کے اتحاد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے علماء اور انتظامیہ میں دُوریاں پیدا ہو گئی ہیں جو کسی بھی صورت ملک کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کیساتھ مساجد، مدارس، خانقاہیں، درگاہیں اور تعلیمی ادارے کھولے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 863360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863360/غلط-حکومتی-فیصلوں-سے-علماء-انتظامیہ-میں-د-وریاں-پیدا-ہوگئی-ہیں-اہلسنت-فورم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org