0
Monday 18 May 2020 12:54

پنجاب میں عید الفطر پر 6 چھٹیاں دینے کا فیصلہ

پنجاب میں عید الفطر پر 6 چھٹیاں دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ عیدالفطر کے موقع پر کتنی چھٹیاں دی جائیں؟ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر 6 چھٹیاں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 22 سے 27 مئی تک عید کی چھٹیاں دینے کا نوٹ چیف سیکرٹری کو ارسال کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت کے مطابق عید کی چھٹیوں کے حوالے سے وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کو فالو کیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گی۔
خبر کا کوڈ : 863364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش