QR CodeQR Code

لیہ، ایس یو سی اور الزہراء اکیڈمی کیجانب سے 100 خاندانوں میں راشن تقسیم

19 May 2020 22:28

علامہ ساجد نقوی کی ہدایت پر ملک کے مختلف علاقوں میں ضرورت مند اور مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر الزہراء اکیڈمی کے سربراہ علامہ شبیر حسن میثمی کی جانب سے ضلع لیہ میں 100 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ ایس یو سی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مظہر عباس بھٹی، ضلعی نائب صدر مبشر عباس حیدری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری لیہ مہر شہباز اچلانہ، تحصیل صدر لیہ سید علی کاظمی، سید سیماب کاظمی، سعید ذیشان کھرل تحصیل صدر چوبارہ نے تحصیل لیہ اور چوبارہ کے 100 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔ واضح رہے کہ علامہ ساجد نقوی کی ہدایت پر ملک کے مختلف علاقوں میں ضرورت مند اور مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 863394

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863394/لیہ-ایس-یو-سی-اور-الزہراء-اکیڈمی-کیجانب-سے-100-خاندانوں-میں-راشن-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org