QR CodeQR Code

کراچی میں سیل کئے گئے کاروباری مراکز کھول دیئے گئے

18 May 2020 15:58

اسسٹنٹ کمشنر عاصمہ بتول نے کہا کہ تاجروں کو ایس او پیز کی پابندی کرنا ہوگی، کیونکہ دوبارہ خلاف ورزی کی گئی تو ایکشن ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں زینب مارکیٹ، گل پلازہ، انٹرنیشل مارکیٹ، وکٹوریہ اور سٹی شاپنگ سینٹر سمیت دیگر سیل کی گئی مارکیٹس کھول دی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی موجودگی میں زینب مارکیٹ ڈی سیل کی اور تاجروں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عاصمہ بتول نے کہا کہ تاجروں کو ایس او پیز کی پابندی کرنا ہوگی، کیونکہ دوبارہ خلاف ورزی کی گئی تو ایکشن ہوگا۔ عاصمہ بتول کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ سندھ حکومت نے جو وقت مقرر کیا ہے، اس پر عمل درآمد کرنا ہوگا، دکاندار اور شہری ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ایس او پی کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹس کو سیل کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 863401

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863401/کراچی-میں-سیل-کئے-گئے-کاروباری-مراکز-کھول-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org