QR CodeQR Code

ہمیں کورونا کیساتھ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر سیکھنا ہونگی، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی میں ایک دن کے دوران 657 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

18 May 2020 16:10

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 ابتک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4489 ہوگئی ہے، اس وقت 12472 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 11 ہزار 95 گھروں، 815 مراکز اور 562 اسپتالوں میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا کے مزید 864 کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے 657 کا تعلق شہر کراچی سے ہے۔ سندھ میں کورونا کی صورتحال سے متعلق اپنے وڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک ایک لاکھ 27 ہزار 573 ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جس میں 17 ہزار 241 مریض سامنے آئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں کورونا کے 4 ہزار 679 ٹیسٹ کئے، جبکہ 864 نئے مریض ظاہر ہوئے، آج 280 مزید مریض صحتیاب ہوکر نارمل زندگی کی جانب لوٹ گئے اور اب صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4489 ہوگئی ہے، اس وقت 12472 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 11 ہزار 95 گھروں، 815 مراکز  اور 562 اسپتالوں میں ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کرگئے ہیں، جس کے بعد اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 280 ہوگئی ہے، 136 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جس میں 29 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 864 کیسز میں 657 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی میں 171، ملیر میں 141، ضلع جنوبی 117، ضلع وسطی میں 94، کورنگی میں 75 اور ضلع غربی 59 مزید کیسز سامنے آئے، اس کے علاوہ گھوٹکی میں 31، جیکب آباد میں 30، لاڑکانہ میں 21، سکھر میں 17، شکارپور اور قمبر شہدادکوٹ میں 7، 7، ٹھٹہ اور کشمور کندھ کوٹ میں 5، 5، مٹیاری اور نوشہروفیروز میں 2، 2 نئے کیسز رپورٹ آئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو ایک بار پھر احتیاط کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کورونا کے ساتھ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر سیکھنا ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 863405

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863405/کراچی-میں-ایک-دن-کے-دوران-657-افراد-کورونا-وائرس-کی-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org