0
Monday 18 May 2020 20:44

حفاظتی سامان ندارد، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مزید 4 ڈاکٹر مستعفی

حفاظتی سامان ندارد، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مزید 4 ڈاکٹر مستعفی
اسلام ٹائمز۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مزید چار ڈاکٹروں نے استعفے جمع کرا دیئے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مزید چار ڈاکٹرز نے سہولیات کی عدم دستیابی پر استعفے دے دیئے۔ استعفٰی جمع کرانے والوں میں سے ڈاکٹر آصف کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن پر کورونا سے لڑ رہے ہیں مگر حفاظتی سامان نہ ہونے کے برابر ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا کے سدباب کیلئے اقدامات نہ ہونے پر سینئر خاتون ڈاکٹر سمیت چھ ڈاکٹروں نے استعفٰی دیا تھا۔ ڈاکٹر عائشہ نامی سینئر خاتون ڈاکٹر نے اپنے استعفے میں کہا تھا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کے سدباب کیلئے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں اور انتہائی نگہداشت سمیت دیگر یونٹس میں بھی حفاظتی انتظامات نہیں ہیں۔ استعفے میں مزید کہا گیا کہ ہسپتال میں کورونا وائرس کی بیخ کنی کیلئے مؤثر منصوبہ بندی کا فقدان ہے، آئی سی یو میں نرسنگ سٹاف کی کمی ہے مگر کم سٹاف کے ساتھ آئی سی یو چلا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود انتظامیہ تنقید کر رہی ہے۔ دوسری جانب ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ کے ڈاکٹر عائشہ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور انتظامیہ نے ڈاکٹر عائشہ کا استعفٰی قبول نہیں کیا، اغلب امکان یہی ہے کہ موجودہ چار ڈاکٹروں کے استعفے بھی قبول نہیں کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 863439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش