QR CodeQR Code

بیوقوفی پر مبنی کسی بھی امریکی اقدام کا فیصلہ کن جواب دیں گے، ایران

18 May 2020 21:30

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے وینزوئیلا کو بھیجے گئے 27 کروڑ 10 لاکھ لٹر ایرانی پٹرول سے بھرے 5 بحری بیڑوں کو امریکہ کیطرف سے لاحق کئے جانیوالے خطرات کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف مقامات پر موجود ہمارے آئل ٹینکرز کے حوالے سے اختیار کردہ امریکی موقف غیرقانونی اور بےہودہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکیوں نے ہمارے بحری بیڑوں کی قانونی آمدورفت میں رکاوٹ کھڑی کی تو انہیں حتمی طور پر ہمارے جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ ایران کیطرف سے وینزوئیلا بھیجے گئے بحری بیڑوں کے بارے امریکی حکام کا کہنا تھا کہ یہ امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے لہذا وہ اپنی بحریہ کے ذریعے ان بحری بیڑوں کو وینزوئیلا تک پہنچنے نہیں دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے وینزوئیلا کو بھیجے گئے 27 کروڑ 10 لاکھ لٹر ایرانی پٹرول سے بھرے 5 بحری بیڑوں کو امریکہ کی طرف سے لاحق کئے جانے والے خطرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف مقامات پر موجود ہمارے آئل ٹینکرز کے حوالے سے اختیار کردہ امریکی موقف غیرقانونی اور بےہودہ ہے۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ اگر امریکیوں نے ہمارے بحری بیڑوں کی قانونی آمدورفت میں رکاوٹ کھڑی کی تو انہیں حتمی طور پر ہمارے جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیوقوفی پر مبنی کسی بھی امریکی اقدام کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ آج کی آزاد و خودمختار دنیا ایسے کسی آمرانہ اقدام کو قبول نہیں کرتی کہا کہ ہم نے سوئس سفیر کے ذریعے ضروری نصیحتیں امریکیوں تک پہنچا دی ہیں جبکہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگیوٹرس کو ایک خط بھی تحریر کیا ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے امریکی احمقانہ اقدام کے نتائج کی پوری ذمہ داری امریکہ پر عائد ہو گی۔ سید عباس موسوی نے امید ظاہر کی کہ امریکہ کسی بھی احمقانہ اقدام اٹھانے سے گریز کرے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آزاد پانیوں میں ملکوں کے درمیان ہونے والی آزاد تجارت پوری دنیا کا ایک مسلمہ اصول ہے تاہم اگر کوئی ملک امریکیوں کو بھلا نہ لگے اور اس پر امریکہ کی طرف سے پابندیاں عائد کر دی جائیں تو یہ بات غیرقانونی و یکطرفہ پابندیوں کو دوسروں پر تھونپنے اور انہیں اپنی پیروی پر مجبور کرنے کا جواز ہرگز نہیں۔ واضح رہے کہ ایران کی طرف سے وینزوئیلا بھیجے گئے ایرانی پٹرول سے بھرے بحری بیڑوں کے بارے امریکی حکام کا کہنا تھا کہ یہ امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے لہذا وہ اپنی بحریہ کے ذریعے ایرانی بحری بیڑوں کو وینزوئیلا تک پہنچنے نہیں دیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 863443

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863443/بیوقوفی-پر-مبنی-کسی-بھی-امریکی-اقدام-کا-فیصلہ-کن-جواب-دیں-گے-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org