QR CodeQR Code

نواز شریف نے ملکی دفاع کو مضبوط بنایا اور دفاع کے لیے بیرونی دباوَ کو مسترد کیا، احسن اقبال

18 May 2020 21:28

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماء نے کہا کہ ہمارے دور میں بھارت کی دھمکیوں کا جواب دیا گیا جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ہر فیصلہ قومی مفاد میں کیا، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال کارروائیاں جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نااہل حکومت سے کوئی توقع نہیں کہ وہ معیشت بہتر کرے۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں بھارت کی دھمکیوں کا جواب دیا گیا جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ہر فیصلہ قومی مفاد میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال کارروائیاں جاری ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہم کورونا سے پہلے معیشت کا لاک ڈاؤن بھگت چکے تھے، پی ٹی آئی معیشت کو مزید تباہ کرے گی اور ہمیں نااہل حکومت سے کوئی توقع نہیں کہ وہ معیشت بہتر کرے۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر علامتی تقریب منعقد ہو گی جبکہ کارکن 27 اور 28 مئی کو گھروں میں کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کریں۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نواز شریف نے ملکی دفاع کو مضبوط بنایا اور دفاع کے لیے بیرونی دباوَ کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ میئر اسلام آباد کو جھوٹے الزامات پر معطل کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی معطل کیا جائے، ہم سے دھاندلی کے ذریعے حکومت چھین لی گئی۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہم حکومت کو کورونا کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے جبکہ ہم معیشت کو ناقابل تسخیر بنا رہے تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 863445

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863445/نواز-شریف-نے-ملکی-دفاع-کو-مضبوط-بنایا-اور-کے-لیے-بیرونی-دباو-مسترد-کیا-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org